سراج الحق کو پرویز رشید اور اسحاق ڈار کا فون، سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

سراج الحق کو پرویز رشید اور اسحاق ڈار کا فون، سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
سراج الحق کو پرویز رشید اور اسحاق ڈار کا فون، سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کیا گیا ہے جبکہ اس رابطے میں حکومتی اراکین کی جانب سے سراج الحق کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔سراج الحق کے ساتھ رابطے میں حکومتی اراکین اور وفاقی وزراءکی جانب سے ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس ٹیلیفونک رابطے میں وفاقی وزراءکی جانب سے حکومتی امیدوار کی حمایت کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی امیدوار کا نام فائنل نہیں کیا گیا۔

آرمی پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ کا پہلا گروپ عمرے پر روانہ