ملکہ برطانیہ کے ساتھ گھر میں ایسا خفت آمیز واقعہ پیش آ گیا کہ یقین کرنا مشکل

ملکہ برطانیہ کے ساتھ گھر میں ایسا خفت آمیز واقعہ پیش آ گیا کہ یقین کرنا مشکل
ملکہ برطانیہ کے ساتھ گھر میں ایسا خفت آمیز واقعہ پیش آ گیا کہ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ کے ساتھ گزشتہ روز ان کے گھر میں ایسا خفت آمیز واقعہ پیش آ گیا کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ دی سن کے مطابق ملکہ برطانیہ اپنے خصوصی گارڈز کے ساتھ رینج روور گاڑی میں اسٹیٹ کا چکر لگا کر جب اپنی شاہی رہائش گاہ ’ونڈسر کاسل ‘ پہنچیں تو کسی نے گیٹ ہی نہ کھولا۔ کافی دیر انتظار کے بعد گاڑیاں واپس موڑلی گئیں اور ملکہ کو کاسل کے آس پاس بے مقصد چکر لگوایا گیا اور اس دوران کاسل کے اندر موجود عملے سے رابطہ کیا گیا اور گیٹ کھلوایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملکہ اور ان کے گارڈز کی گاڑیاں ونڈسر کاسل کے نیلسن گیٹ پر آئیں لیکن کسی نے گیٹ نہیں کھولا۔موقع پر موجود ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”یہ انتہائی خفت آمیز بات ہے کہ ملکہ کے آنے پر گیٹ پر کوئی گارڈ ہی موجود نہیں تھا، حالانکہ ملکہ کی گاڑی کو موڑ پر دیکھ کر ہی گیٹ کھول دینا چاہیے تھا لیکن انہیں کافی دیر انتظار کرنا پڑا، اس کے باوجود گیٹ نہیں کھلا۔وہ لوگ ملکہ کو ایک اور چکر لگوانے لے گئے اور جب انہیں گیٹ کھلنے کی اطلاع ملی تو پھر واپس آئے اور ملکہ کاسل کے اندر داخل ہوئیں۔“

مزید :

برطانیہ -