اندرون ملک پروازیں کب تک بحال ہوجائیں گی؟ وزیر ہوابازی نے بتادیا

اندرون ملک پروازیں کب تک بحال ہوجائیں گی؟ وزیر ہوابازی نے بتادیا
اندرون ملک پروازیں کب تک بحال ہوجائیں گی؟ وزیر ہوابازی نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند  اندرون ملک پروازوں کی بحالی  کا فیصلہ کرلیا ہے۔اندرون ملک پروازوں کو آج (جمعرات) رات تک بند کیا گیا تھا، مقررہ وقت مکمل ہونے پر پابندی مزید نہیں بڑھائی جائے گی اور اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ زیرغورہے

ڈان نیوز کے مطابق  وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملکی پروازوں کی معطلی کی مدت جمعرات کی رات ختم ہورہی ہے جس کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کی محدود بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری وزیراعظم ہی دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اندرون ملک پروازوں کی بحالی کا بھی فیصلہ کیاجائے گا۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ’عوامی مطالبے کے پیشِ نظر ملکی پروزوں کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا لیکن اس سلسلے میں وزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے اور امید ہے کہ وہ ملکی پروازوں کو بحال کرنے کی اجازت دے دیں گے‘۔

وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ساتھ محکمہ ہوا بازی نے ابتدائی طور پر 4 ایئرپورٹس سے ملکی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ ہیں۔