چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست‘ اعتراض دور کرنے کیلئے مہلت
لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست گزار کو آفس اعتراض دور کرنے کی دوبارہ مہلت دے دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کردی،درخواست گزار کے وکیل رجسٹرار آفس کے اعتراض سے متعلق اعلیٰ عدالت کا فیصلہ پیش نہ کرسکے،جس عدالت نے کہا کہ وکیل صاحب آپکو پہلے دن دائرہ اختیار پر فیصلے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی،اتنا اہم کیس ہے آپ بغیر تیاری کے پیش ہورہے ہیں،اگر میں درخواست خارج کرتا ہوں باقی لوگوں کا نقصان ہوجانا ہے،وکیل درخواست گزارآپ میری درخواست کو متعلقہ فارم پر رجوع کرنے کی ہدایت کردیں، جس پر عدالت نے کہا اس طرح تو میں ہر کیس کو متعلقہ فورم پر بھیجتا رہوں گا درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بغیر کسی اشتہار کے ہوئی تھی، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سیاسی بنیادوں پر ون مین ایجنڈا کے تحت ہوئی، استدعا ہے کہ عدالت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے۔
مہلت