پولیس، رینجرز کا کچہ میں آپریشن، جلال خان کلپر بگٹی ساتھیوں سمیت متحرک 

پولیس، رینجرز کا کچہ میں آپریشن، جلال خان کلپر بگٹی ساتھیوں سمیت متحرک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کوٹ سبزل(نمائندہ پاکستان)یہ تصویر کسی ڈاکو کی نہیں بلکہ ڈاکوں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کے علاقے پہ قبضہ کر کے آپریشن کی نگرانی کرنے والے شخص کی ھے جو کچے کے ڈاکوں کے ہاتھوں اپنے جواں سال فرزند شہادت کے بعد خدائی قہر بن کر گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوں کے خلاف برسر پیکار ہے یہ شخص بلوچستان کی عظیم دھرتی سوئی ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھتا ھے کون ہے یہ شخص سب حیران ہوں گے کہ جہاں سندھ پنجاب بلوچستان کی پولیس ناکام ہوئی وہاں یہ شخص کیسے کامیاب ہو رہا ھے یہ ہے چیف آف کلپر وڈیرہ جلال خان عرف وڈیرہ جلالان کلپر جو آج اپنے سینکڑوں جانثار ساتھوں کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی مدد کے لیے رضاکارانہ طور اس جنگ میں شامل ہوا بیٹے کی شہادت اور ہزاروں معصوموں کے قاتلوں کے لیے خدا کا قہر بنا ھوا ہے کچے کے ڈاکو جنکی دہشت پورے پاکستان میں پھیلی ھوئی تھی آج جلالان کلپر کچے کے ڈاکوں کے لیے دہشت کی علامت بنا ہوا ہے ڈاکو آئی جی سندھ سے رو رو کر اپیل کر رھے ھیں کہ ہم سرینڈر کرنے کو تیار ہیں ہمیں محفوظ طریقے سے جلالان کلپر کے قہر سے بچایا جائے کئی انعام یافتہ ڈاکوں کو مردار کر دیا ھے جلا لان کے جانثاروں نے پورے پاکستان میں لوگ ہاتھ اٹھا اٹھا کر جلا لان کلپر کے لیے دعا کر رہے ہیں سلامتی ہو واضع رہے کہ کچھ روز قبل وڈیرہ جلال خان کلپر بگٹی کے جواں سال بیٹے سردارزادہ عبدالرحمان بگٹی کو کچے کے ڈاکوں نے شہید کیا تھا جس کے خون کا بدلہ لینے کے لیے وڈیرہ جلال خان کلپر بگٹی نے کیا تھا اعلان کے بعد سندھ کے سرداروں جن میں سردار شہر یار خان شر، سردار تیغو خان تیغانی، سردار شمشاد خان سندرانی اور دیگر وڈیرہ جلال خان بگٹی کے پاس گئے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے مگر جلال خان بگٹی نا مانے تو یہ سرداران پیچھے ہٹ گئے تو گزشتہ روز وڈیرہ جلال خان کلپر بگٹی اپنے سینکڑوں افراد کے ساتھ درجنوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ کچے میں سندھ اور پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن میں شریک ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق کچے میں ڈاکوں کا بہت نقصان ہوا ہے جو کام پولیس سالوں سے کر رہی تھی وہ اس وڈیرہ نے ایک دن میں کر دیا ہے۔