سانحہ سندر پر حکومتی ذمہ داران عہدوں سے مستعفی ہو جائیں گے،چودھری سرور

سانحہ سندر پر حکومتی ذمہ داران عہدوں سے مستعفی ہو جائیں گے،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئین وقانو ن نہیں ’’جنگل کا قانون ‘‘ہے‘ حکمرانوں کی سیاسی مداخلت سے پنجاب کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں ‘جب تک اداروں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ نہیں ہو گا غیر قانونی اقدامات کر نیوالوں کو کسی صورت روکنا ممکن نہیں ہو سکے گا ‘سانحہ سندر کے ذمہ دارحکومتی لوگ نوٹس لینے کی بجائے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں ‘پنجاب میں میرٹ کے صرف دعوے کیے جاتے ہیں عملی طور پر یہاں پر جنگل کاقانون ہے ‘تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کے ہر شعبے میں عملی طور پر میرٹ لائیگی اورغیر قانونی کام کر نیوالوں کو سخت سے سخت سزادی جائیگی ۔ وہ جمعہ کے روز سند ر انڈ سٹر یل اسٹیٹ گر نیوالی فیکٹر ی کا دورہ اور جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے جبکہ سند ر فیکٹری کے موقعہ پر ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چوہدری محمدسرور کا فیکٹر ی حادثہ کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی اس موقعہ پر چوہدری محمدسرور نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے تحر یک انصاف اور پارٹی چےئر مین عمران خان کی جانب سے مکمل ہمدردری کا اظہار کیا ۔چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کی وجہ سے پنجاب میں غیر قانونی کام کر نیوالوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں اور سندر انڈ سٹر یل اسٹیٹ میں فیکٹر ی میں غیر قانونی طور پر ہونیوالے تمام معاملات بھی کر پشن اور بیڈ گورننس کی بدتر ین مثال ہے ۔