نشتر ہسپتال‘رواں سال 179مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق‘ متعدد فٹ ہوکر گھروں کو واپس‘رحیم یار خان میں صورتحال سنگین
ملتان‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال میں رواں سال ڈینگی کے شبہ میں 1573 مریض رپورٹ ہوئے جن (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
میں 179 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،تفصیل کے مطابق وبائی امراض کنٹرول انچارج ڈاکٹر عطاالرحمان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوبی پنجاب کی واحد بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال میں نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پنجاب بھر سے رواں سال ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے،شبہ میں آنے والے 1573 مریضوں میں سے 179 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ تصدیق ہونے والے ان مریضوں میں سے بہتر علاج اور دیکھ بھال کے باعث 173 مریض روبصحت ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں،اس حوالے سے ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں رواں سال ڈینگی کے باعث کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا اللہ کی مدد سے اب تک تمام مریض شفایاب ہو کر گھروں کو لوٹ رہے ہیں بھونگ کی رہائشی50سالہ صغری بی بی‘ خانبیلہ کا15سالہ محمد جنید‘ صادق آباد کا26سالہ محمدعلی اور میر پورماتھیلو کارہائشی 35سالہ علی حسن کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے خون کے نمونہ جات لیکرلیبارٹری روانہ کردئیے‘ تمام متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کیلئے وارڈ منتقل کردیاگیا۔
واپس