عالمی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر،سفیرہ علی
لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمرسفیرہ علی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے بدقسمتی سے آج بھی فلم انڈسٹری میں لوگ سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں تاہم چند میڈیا اداروں کی فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔سفیرہ علی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری سالوں نہیں بلکہ مہینوں اور دنوں میں اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے کیونکہ فلم انڈسٹری کی مضبوطی ہی اداکاروں کی مضبوطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری بہت ضروری ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے یہاں پر لوگ سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں جو اصل مسائل کی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اب پڑھے لکھے لوگ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فلمیں تیار کررہے ہیں جو عوام میں مقبولیت بھی حاصل کررہی ہیں۔