صوبائی دارالحکومت میں بارش کاامکان

صوبائی دارالحکومت میں بارش کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)سموگ سے پریشان شہریوں کومحکمہ موسمیات نے اچھی خبرسنا دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کاامکان ہے۔ شہر کے افق پر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 199ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کادرجہ حرارت 16ڈگری تک رہنے کاامکان ہے۔جبکہ آئندہ ہفتہ کے دورا ن کل بھی مو سم بہتر رہے گا اور با دل اور سورج میں آنکھ مچو لی جا ری رہے گی۔اسی طرح جمعرا ت اور جمعہ کو سورج نکلے گا جبکہ ہفتہ کے روز بھی مو سم خشک رہے گا اور اتوار کے روز بھی با دل اور با رش کا امکا ن ہے۔
موسم