نوشہرہ،لاکھوں مالیت کا سرکاری کیبل چوری کرنیوالا گرفتار

نوشہرہ،لاکھوں مالیت کا سرکاری کیبل چوری کرنیوالا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔لاکھوں روپے کا سرکاری کیبل چوری کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔کیبل اور رکشہ تیز رفتار برآمد۔*ید نبی شاہ خان انچارج چوکی خیر آباد معمول کی گشت پر تھے۔جب خیر آباد پل نوشہرہ ٹو راولپنڈی کے قریب پہنچے تو 02 نامعلوم افراد کیبل رکشہ تیز رفتار میں لوڈ کر رہے تھے۔پولیس کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کی۔تعاقب کرنے پر مراد علی ولد فضل معبود ساکن چارسدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سرسری انٹاروگیٹ کرنے پر پولیس کو علم ہوا کہ دونوں ملزمان NHA اور سوئی نادرن گیس کی ملکیتی لاکھوں روپے کا کیبل چوری کرکے لے جارہے تھے۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے کیبل اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ تیز رفتار بطور ثبوت قبضہ پولیس کر لیا گیا۔ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔