نویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہو گیا ، وزیر اعلیٰ کا بہترین انتظامات کا حکم

نویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہو گیا ، وزیر اعلیٰ کا بہترین انتظامات ...
نویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہو گیا ، وزیر اعلیٰ کا بہترین انتظامات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آٹو موبائل ٹوارزم کے فروغ کی پالیسی  کےتحت جنو بی پنجاب کے 3 اضلاع میں ٹی ڈی سی پی نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء ریسرزکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامیابی کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کوٹی ڈی سی پی ڈیزرٹ ریلی کے لیے بھرپور معاونت کی ہدایت کی اورنویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکا ء اور شائقین کے لیے بہترین انتظامات کا حکم دیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو تفریح کے مساوی مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ڈرائیور زکی شمولیت خوش آئند ہے۔ آٹو موبائل ٹورازم جیسے مقابلوں سے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں۔تھل ڈیزرٹ آٹو موبائل ٹورازم سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام نویں تھل ڈیزرٹ ریلی پنجاب کے 3 اضلاع مظفر گڑھ، کوٹ ادواور لیہ میں  ہوگی۔ کوٹ ادو کے چھانگا مانگا ٹیلہ پر ریس کے شرکاء کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، انسپکشن اور طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈیزرٹ ریلی کے ڈراز کی بنیاد پر نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا کوالیفائیڈ راؤنڈ ہوگا۔ شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے ہارس ٹریک پر شاہی سواری کا مظاہر ہ ہوگا۔ روایتی کبڈی، نیزہ بازی اور روایتی جھومر بھی پیش کیا جائے گا۔ 9نومبر کو کوٹ ادو، چوبارہ میں سٹاک کیٹگری ریس ہوگی۔ لیہ میں نیزہ بازی اور کبڈی کے مقابلے ، کلچرل نائٹ اور آتش بازی کے مظاہر ے بھی کیے جائیں گے۔ 10نومبر کو تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ڈرائیورز کی جیپ ریس کے مقابلے ہونگے۔ کوٹ ادو اور چوبارہ میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک ریس ہوگی۔ نویں تھل ڈیزرٹ ریلی جیتنے والوں کے لئے تقریب تقسیم انعامات مظفر گڑھ کے فیصل سٹیڈیم میں ہوگی۔