امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرلیے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرلیے
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں اور 20 جنوری 2025 کو پرُ امن اقتدار  کی منتقلی ہو گی ، امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی ٹیم کےساتھ ملک کی ترقی کےلیےکام کرے گی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے  وائٹ ہاوس کے روزگارڈن میں عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ  میں نے ٹرمپ کو یقین دلایا ہے کہ میں ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر پرُ امن اور منظم اقتدار کی منتقلی کو یقینی بناوں گا ، یہ و ہ چیز ہے جس کے امریکی عوام مستحق ہیں  ، ہم نےتاریخی صدارت کی اور امریکاکی مضبوط معیشت چھوڑکرجارہےہیں۔

انہوں نے ہیرس کو ایک مضبوط "ساتھی" اور "عوامی خادم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس نے انتخابات کیلئے شاندار مہم چلائی ، ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ،  کملا ہیرس اور ان کی پوری ٹیم اپنی انتخابی مہم پر فخر کر سکتی ہے ۔جوبائیڈن نے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہم اس انتخاب کو قبول کرتے ہیں جو ملک نے کیا ہے، جمہوریت میں عوام کی رائےہمیشہ مقدم ہوتی ہے، الیکشن میں شکست کامطلب یہ نہیں کہ ہم ہارمان لیں گے۔

امریکی صدر کا کہناتھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ نے جسے بھی ووٹ دیا آپ اپنے آپ کو حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ امریکی کے طور پر دیکھیں ، درجہ حرارت کو کم کریں ۔جوبائیڈن نے اپنے خطاب کے آخر میں انتخابا ت کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ امریکی الیکٹورل سسٹم شفاف ہے ، عوامی فیصلہ قبول ہے ‘  انتخابات مکمل طور پر ایماندارانہ ، منصفانہ اور شفاف رہے ، اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، چاہے جیتیں یا ہاریں۔