سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی
سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی پہلی تصویر جاری کردی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس تصویر میں ننھے شبھدیپ مسکراہٹ لیے والد بلکار سنگھ کی گود میں بیٹھے ہیں، جبکہ انکی والدہ چرن کور بھی برابر میں موجود ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا۔ 

دوسری پوسٹ میں انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سدھو موسے والا، ان کے والدین اور چھوٹے بھائی کی تصویریں دکھائی گئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو سراہا اور محبت کا اظہار کیا۔ کچھ نے لکھا کہ ”سدھو واپس آگیا، چھوٹا سدھو اپنے بڑے بھائی جیسا دکھتا ہے“۔خیال رہے کہ سدھو موسےوالا کی موت کے 22 ماہ بعد انکے والدین کو شبھدیپ سنگھ کی خوشخبری ملی تھی۔

مزید :

تفریح -