ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہوتے ہی ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہوتے ہی ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہوتے ہی ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں 20 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی دولت میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے فوری بعد تقریباً 8 فیصد 20.9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 285.6 ارب ڈالر ہوگیا۔فوربز رئیل ٹائم بلینئرز کی فہرست کے مطابق بدھ کو ایلون مسک کی دولت میں ایک دم اضافہ دیکھا گیا اور اس سے عالمی سطح پر مالیاتی مارکیٹوں پر پڑنے والے سیاسی اثرات کا اندازہ ہوجاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسک کے مالی حجم میں اضافے کی وجہ سے پہلےہی تمام مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کا رجحان تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

  خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی موجودگی میں ٹیسلا کو بڑے منافع کا امکان ہے جبکہ معمولی مسابقی کمپنیوں کومتبادل توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سبسڈیز میں ممکنہ کٹوتیوں کے باعث مشکلات کا خدشہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی چین سے درآمدات پر مجوزہ ٹیرف کی وجہ سے امریکی مارکیٹ میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کی ریل پیل کا امکان بھی کم ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گاڑیاں بنانے والی دیگر مسابقی کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی آئی ہے۔