مکھن کڑاہی بنانے کاطریقہ

مکھن کڑاہی بنانے کاطریقہ
مکھن کڑاہی بنانے کاطریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عیدالاضحی منارہے ہیں اور اس موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانیاں بھی کی جارہی ہیں ، گوشت کی فراوانی ہے اور اس موقع پر مزید ار پکوان بھی بنائے جارہے ہیں ، مکھن کڑاہی بنانے کا آسان طریقہ درج ذیل ہے ۔
اجزا:
چکن، ایک کلو (بیس ٹکڑے)
دہی، آدھا کپ
لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
لال مرچ، دو چائے کے چمچ (کٹی ہوئی)
نمک، ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک کھانے کا چمچ
دھنیا، ایک چائے کا چمچ (بھنا ہوا)
گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچ
مکھن، دو اونس
تیل، ایک چوتھائی کپ
زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)
ادرک، ایک کھانے کا چمچ (سلائس کی ہوئی)
ہری مرچ، دو عدد (کٹی ہوئی)
گرم مصالحہ، آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک پین میں مکھن اور تیل گرم کرکے اس میں چکن کو دس منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک شامل کرکے ڈھکیں اور پندرہ منٹ کے لئے پکالیں۔
پھر اس میں کٹی کالی مرچ، دھنیا، زیرہ، کٹی لال مرچ اور دہی ڈال کر ڈھکیں اور پکالیں، یہاں تک کہ چکن تیار ہوجائے۔
آخر میں ادرک، ہری مرچ، گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر نام کے ساتھ سرو کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -