حکومت کا صدر زرعی ترقیاتی بینک کو عہدے سے ہٹانا خوش آئند ہے‘زرعی ترقیاتی ایسوسی ایشن

حکومت کا صدر زرعی ترقیاتی بینک کو عہدے سے ہٹانا خوش آئند ہے‘زرعی ترقیاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) آل پاکستان زرعی ترقیاتی بینک آفیسرز ایسوسی ایشن(اے پی زیڈ ٹی بی او ای) نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ(زیڈ ٹی بی ایل) کے صدر سید طلعت محمود کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے حکومت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سید طلعت محمود کی تقرری قواعد وضوابط کی خلاف ورزی تھی۔ایسوسی ایشن نے اعلی حکام سے درخواست کی ہے کہ 500 ملین روپے سے زائد مالیت کی قیمتی گاڑیوں کی مالکانہ حقوق پر تقسیم کرنے کے معاملہ کی جامع اور شفاف تحقیقات بھی کرائی جائیں۔ اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کی جانب سے بینک کے 5 ارب روپے کے خسارہ کے حوالے سے تحقیقات کی بھی درخواست کی گئی ہے تاکہ اس کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ریکوری کی جاسکے۔

مزید :

کامرس -