اراضی تنازعہ پرمیاں بیوی نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

اراضی تنازعہ پرمیاں بیوی نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی ( نامہ نگار)جتوئی کے نواحی علاقہ کوٹلہ گانموں میں میاں بیوی نے زمین کے تنازعہ پرخود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی آگ لگنے سے دونوں کا جسم تقریباً 50فیصد تک جھلس گیا ہے اطلاع ملتے ہی تھانہ شہر سلطان پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی شروع کردی تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

جتوئی کے نواحی علاقہ کوٹلہ گانموں میں میاں بیوی نے زمین کے تنازعہ پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی ' میاں بیوی کا اپنے قریبی رشتے داروں سے تنازعہ چل رہا ہے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال شہر سلطان منتقل کیا گیا وہاں سے حالت تشویشناک ہونے دونوں کو نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا تھانہ شہرسلطان پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی۔
آگ لگا لی