پہلا ٹی 20، بنگلا دیش کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست

پہلا ٹی 20، بنگلا دیش کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
پہلا ٹی 20، بنگلا دیش کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین میچوں کی سیریز کےپہلے ٹی 20 میں بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

گوالیار میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کا 128 رنز کا ہدف 11.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ ہاردک پانڈیا ناقابل شکست 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، بنگلادیشی ٹیم 19.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلادیش کے مہدی حسن میراز ناقابل شکست 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کے ارشدیپ سنگھ کو تین وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو دہلی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ ہفتہ کو حیدرآباد میں ہوگا۔

مزید :

کھیل -