کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر دہشتگردانہ کارروائی، چینی سفارتخانے نے اہم بیان جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں دہشتگردانہ حملے پر چینی سفارتخانے کا بیان بھی سامنے ا ٓ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، حملے میں 2چینی ہلاک ،ایک زخمی اور کچھ مقامی افراد متاثر ہوئے،چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی،پاکستانی حکام سے حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
چینی سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں۔