کراچی ایئرپورٹ دھماکا: زخمی رکشہ ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

کراچی ایئرپورٹ دھماکا: زخمی رکشہ ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا
 کراچی ایئرپورٹ دھماکا: زخمی رکشہ ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی ایئرپورٹ کے قریب اتوار کی رات ہونے والے دھماکے میں زخمی رکشہ ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا۔
کراچی ایئرپورٹ کے قریب 6 اکتوبر کو رات گئے ہونے والے دھماکے میں چینی باشدوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس نے دھماکے کا آنکھوں دیکھا حال بتایا۔
زخمی ڈرائیور نے بتایا کہ میں اسی روڈ پر رکشہ چلا رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوا، ایسا لگا جیسے منہ پر کوئی چیز آکر لگی ہو اور ساتھ ہی آگ ہی آگ نظر آنے لگی، ایسا لگ رہا تھا جیسے اوپر سے کوئی چیز نیچے گِر رہی ہو۔
ڈرائیور نے بتایا کہ میں بہت تیز بھاگا، اس وقت کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا، اس وقت اللہ نے ہمت دی، ظاہر ہے انسان جب خوفزدہ ہو تو بھاگتا ہے، وہاں اور بھی بہت سے لوگ تھے جب دھماکا ہوا تو بہت ہی زوردار دباو¿ کے ساتھ ہوا کا جھونکا آیا تھا۔
دوسری جانب ہسپتال حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے بعد جناح ہسپتال میں 2 غیر ملکیوں سمیت3 افرادکی لاشیں لائی گئیں جن میں سے ایک لاش مقامی باشندے کی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
علاوہ ازیں دھماکے سے متعلق تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں بم ڈسپوزل ایسٹ، ساو¿تھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔

مزید :

قومی -