راوی روڈ،چچا کا قاتل غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرتے ہوئے ترکی میں گرفتار

راوی روڈ،چچا کا قاتل غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرتے ہوئے ترکی میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم سیل )را وی رو ڈ میں 250روپے بجلی کے بل کے تنا ز ع پرچچا کو قتل کر نے والے ملزمان پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بیرون ملک فرار ایک ترکی بارڈر پر گرفتار ہو گیا ۔پولیس ملزمان کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے لا ئیں اور گرفتار ملزم کو ترکی پولیس سے واپس لا ئیں۔مقتول کے بیٹے کی ایس پی سٹی کے آفس میں پاکستان سے گفتگو۔تفصیلا ت کے مطابق توحیدآ با د میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے سعید بٹ کی8مئی2014کو بڑ ے بھا ئی یاسین کے سا تھ بجلی کے 250 رو پے کے بل پر تلخ کلا می ہو گئی جس پر اس کے بیٹے فیصل بٹ ،عمر اوعثمان نے طیش میں آ کر سعیدکو گو لیاں مار دیں اور موقع سے فرا ر گئے تھے ۔ان میں سے دو ملزمان عمر بٹ اور عثمان غیر قانونی طور پر آسٹریلیا پہنچ گئے جبکہ مرکزی ملزم فیصل بارڈر کراس کرتے ہو ئے ترکی کے بارڈر پر گرفتار ہو گیا ۔مقتول کے بیٹے نے ’پا کستا ن‘ کو بتا یا کہ ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے لا ئیں اور گرفتار ملزم کو ترکی پولیس سے واپس لا ئیں اور ملزم کے خلاف کاروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -