صحافتی تنظیموں کا روزنامہ پاکستان کے سینئر رپورٹر لیاقت کھرل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر احتجاج ، ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

صحافتی تنظیموں کا روزنامہ پاکستان کے سینئر رپورٹر لیاقت کھرل کے خلاف جھوٹا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف صحافتی تنظیموں نے روزنامہ پاکستان کے سینئر رپورٹر لیاقت کھرل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے )، لاہور پریس کلب ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) ، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن، لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن، میڈیا ورکرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں روزنامہ پاکستان کے سینئر رپورٹر لیاقت کھرل کے خلاف با اثر افراد کی ایماءپر اور ذاتی عناد پر غازی آباد پولیس کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ ایس ایچ او غازی آبادعتیق ڈوگر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے وگرنہ لاہور کے صحافی آئی جی آفس کے باہر دھرنا دیں گے
پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم، لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں ،جنرل سیکرٹری شاداب ریاض ،نائب صدر عبد المجید ساجد ،پی یو جے کے صدر شہزاد بٹ ، جنرل سیکرٹری عامر سہیل ، ایسوسی ایشن آف کرائم رپورٹرز کے صدر اعجاز بٹ ، جنرل سیکرٹری اسد مرزا ، نائب صدر یونس باٹھ ، لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سجاد کاظمی ، جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز بشیر ، لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین اقبال چوہدری ، صدر اکمل بھٹی ، جنرل سیکرٹری پرویز الطاف، میڈیا ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان، جنرل سیکرٹری جاوید اشرف نے صحافیوں پر بنائے جانے والے ناجائز مقدمات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

لاہور -