ڈی آئی خان، سرکاری اراضی واگزار کروانے پر فائرنگ،ایس ایچ او سمیت 2اہلکار زخمی

ڈی آئی خان، سرکاری اراضی واگزار کروانے پر فائرنگ،ایس ایچ او سمیت 2اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کے دوران ایک مکان سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی کینٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ سرکاری زمین پر تعمیر کردہ گھر کا قبضہ چھڑانے گئے تو گھر کے اندر سے اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں کینٹ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر غفار اور کانسٹیبل سلیم زخمی ہو گئے۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گھر میں گھس کر وہاں موجود جہانگیر نامی ملزم اور اس کے بیٹے ارشد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -