عمرا ن خان بتائیں کہ ان کی اہلیہ نے کسی سے جیولری لی ہے کہ نہیں؟،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ کیا عثمان بزدار کو میرٹ پر وزیراعلی بنایا گیا؟ ، کیا محمود خان اور مراد سعید کو میرٹ پر عہدے دیے گئے؟ ، عمرا ن خان بتائیں کہ ان کی اہلیہ نے کسی سے جیولری لی ہے کہ نہیں؟۔
نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا ایجنسیز نے عمران خان کو ٹرانسفر پوسٹنگ میں کرپشن کا نہیں بتایا؟ ، کیا فرح خان ٹرانسفر پوسٹنگ کرسکتی تھی؟، فرح خان جو ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرتی تھی کیا یہ میرٹ تھی؟، کیا عمرا ن خان کو نہیں معلوم تھا کہ سیمنٹ انڈسٹری کے لائسنس نہیں بک رہے تھے،ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، بی آرٹی کی تحقیقات رکوانے کے لیے عمران خان عدالت کیوں گئے تھے؟۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روٖڈ کا الائنمنٹ کیوں تبدیل کیا گیا؟عمران خان جواب دیں ، پارٹی فنڈ کو ذاتی استعمال پر عمران خان قوم کو جواب دیں ، عمران خان کو ہیروں والی بات کو ٹالنی نہیں چاہیے، عمران خان یہاں آئیں اورتمام سوالات کے جواب دیں۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان امریکہ سے حقیقی آزادی چاہتے تھے وہاں لابیز رکھنے کی کیا ضرورت تھی۔