شہداء ہمارا فخر ہیں ، قوم کے بہادر بیٹے  ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے: انجینئر امیر مقام

شہداء ہمارا فخر ہیں ، قوم کے بہادر بیٹے  ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے: ...
 شہداء ہمارا فخر ہیں ، قوم کے بہادر بیٹے  ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے: انجینئر امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حویلی کہوٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گللگت بلتستان و سیفران انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے ہم یہاں اس مٹی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئے ہیں،سپاہی راجہ ولایت خان،سپاہی محمد بشیر،سپاہی عالم دین،سپاہی عبد المجید جنہوں نے ملک کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے مملکت پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم اور ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا قوم کے بہادر بیٹے  ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے،وہ ان خیالات کا اظہار  یوم دفاع پاکستان کے موقع پر حویلی کہوٹہ شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست جموں و کشمیر کے لوگ بہادرجرأت مند ہیں جو گزشتہ 7 دہائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے آواز بلند کیے ہوئے ہیں مقبوضہ وادی کے اندر مظلوم کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،بھارتی افواج مقبوضہ وادی کے اندر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہیں نوجوان کو شہید کیا جا رہا ہے مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35A  کا خاتمہ کر جموں و کشمیر کے لوگوں کا بنیادی حق خودارادیت غضب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم بارڈر پر کھڑے ہو کر ہم بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کی کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی،حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق،بیرسٹر افتحار گیلانی ، راجہ فیصل آزاد،ملک ذوالفقار،چوہدری اعجاز کھٹانہ  اوراعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔