سینٹ قائمہ کمیٹی ، گزشتہ 10 سال کی پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات طلب
اسلام آباد (آئی این پی )سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات طلب کر لیں۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس کل پیر نو ستمبر دن 11 بجے پارلیمنٹ لاجز اسلام اباد میں سینیٹر پلو شاہ خان کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان میں کام کرنے والی ٹیلی مواصلات کی کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی اے کمیٹی کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔