عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا،سلمان اکرم راجہ سیاسی ونگ کے سیکرٹری جنرل نامزد
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی سٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے کر لئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اس کے علاوہ روف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، روف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراءاور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔