(ن )لیگ نے جیل سیل میں چوہے بلیاں چھوڑ دیں: سینیٹر اعجاز چوہدری
لاہور(آئی این پی ) تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ان کے جیل سیل میں چوہے بلیاں چھوڑ دی گئی ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فسطائی حکومت جتنا بھی تنگ کرے ہم اپنے مقف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ یہ اتوار کو اسلام آباد جلسے سے ثابت ہو جائے گا، ٹانگیں کانپیں گی نہیں بلکہ مفلوج ہونے کے امکانات واضح ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ جوق در جوق نکلیں۔
اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ (ن )لیگ کی حکومت نے میرے جیل کے سیل میں چوہے اور بلیاں چھوڑ دی ہیں، حالانکہ بلے اور بلیوں کا کھیل جیل سے باہر ہوتا ہے۔