چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعدوفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقاتیں

چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعدوفاقی دارالحکومت میں اہم ...
چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعدوفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )چودھری شجاعت کی گزشتہ روز پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لئے متحرک ہو گئے اور انہوں نے اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، اراکین پارلیمنٹ ، سینئر صحافیوں سمیت حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ چودھری شجاعت کی کافی عرصے کے بعد گزشتہ روز لاہور میں پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کئے اور ذاتی و خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔
پرویز الٰہی کی ملاقات کے بعد چودھری شجاعت حسین سے وفاقی دارالحکومت میں سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت اراکین پارلیمنٹ نے ملاقاتیں کی ہیں۔ علاوہ ازیں چودھری شجاعت حسین نے سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ اور محسن بیگ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، پارٹی ترجمان مصطفی ملک بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔ اس دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ قومی رہنماﺅں کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے آگے آنا چاہئے۔ اراکین پارلیمنٹ پر بھی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے نکلنے کے لئے قومی ایجنڈا ترتیب دیں۔

مزید :

قومی -