پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی میں سیکرٹری جنرل کے استعفی کے بعد ایک اور اہم عہدہ خالی ہو نے کی توقع کی جارہی ہے، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو ہٹانے کے لیے بانی عمران خان نے اجازت دے دی ہے۔ رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں کو عدم اعتماد تھا اب نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام سرفہرست ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے بعد سیکریٹری اطلاعات کو تبدیل کیا جائے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ان کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا۔