گوجرانوالہ میں طالبات سے زیادتی کا واقعہ ، متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا

گوجرانوالہ میں طالبات سے زیادتی کا واقعہ ، متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان ...
گوجرانوالہ میں طالبات سے زیادتی کا واقعہ ، متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر کے سرکاری سکول میں 5 طالبات سے زیادتی کے معاملے میں متاثرہ طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔متاثرہ طالبات نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کردوں گا۔متاثرہ طالبات نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ سکول کے اوپر والی منزل پر خاتون ٹیچر کی رہائش ہے اور اوپر والے فلور پر ہی ہمیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔سماعت کے دوران عدالت میں گرفتار ملزم عمران کو بھی پیش کیا گیا۔