قوم آٹا، چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف آپریشن کا مین اپ چاہتی ہے: سراج الحق

  قوم آٹا، چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف آپریشن کا مین اپ چاہتی ہے: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم آٹا و چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ چاہتی ہے تاکہ کرپٹ مافیا عبرت پکڑے۔ملوث لوگوں کی محض نشان دہی کردینے سے بات نہیں بنے گی۔یہ تو لوگ پہلے ہی جانتے تھے ان کے خلاف مکمل آپریشن کی ضرورت ہے۔رائٹ کو لیفٹ پراور لیفٹ کو رائٹ پر بٹھالینے سے کچھ نہیں ہوگا۔قوم کے صبر کا پیمانہ لبریر ہوچکا ہے۔حکومت احتساب کے نعرے پر آئی تھی دو سال میں کتنا احتساب ہوا کتنے کرپٹ پکڑے گئے اور کتنا پیسہ ریکور ہوا۔حکومت احتساب اور حساب کتاب میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔اسٹیشن کے قریب ریلوے کے دو بڑے ہسپتال ہونے کے باوجود ریل کی دو بوگیوں میں قرنطینہ سنٹر بنانے پر ریلوے اور حکومت کی کارکردگی واقعی قابل ستائش ہے۔ٹرین چلتی ہے تو قلیوں اور ریلوے مزدوروں کے گھر کا چولہا جلتا ہے۔دو ہزار قلیوں کو دینے کے لیے بھی حکومت اور ریلوے کے پاس کچھ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلیوں میں راشن اور امدادی رقوم کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریلوے پریم یونین کے قائد حافظ سلمان بٹ اور امیر جماعت اسلامی لاہو ر ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد بھی موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکمرانوں کے سوئے ہوئے ضمیر جاگ جائیں اور وہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے درمیان ہوں۔حکمران ابھی تک میٹنگز سے باہر آنے کو تیار نہیں۔امدادی پیکجز کے اعلانا ت ہوتے ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہیں۔مزدروں،ریڑھی و رکشہ والوں اور خاص طور پر قلیوں کی طرح دہیاڑی داروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے مگر حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔عدالت نے بالکل ٹھیک ریمارکس دیئے ہیں کہ اب تک حکومت میٹنگوں اور اعلان کے سوا کچھ نہیں کرسکی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اور الخدمت کے ہزاروں رضا کار شہر شہر اور گاؤں گاؤں جاکر مستحقین کی مدد کررہے ہیں۔سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -