فیصل آباد پولیس سنگل سوار موٹرسائیکلوں کو بھی بند کرنے لگی

    فیصل آباد پولیس سنگل سوار موٹرسائیکلوں کو بھی بند کرنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے ساتھ مخصوص انڈسٹری اور اس سے متعلقہ مارکیٹوں کو سہولیات دینے کے اعلانات کے باوجودفیصل آباد انڈسٹری اور مارکیٹں اوپن ہونے پر پیدا ہونے والی گہما گہمی کو روکنے کیلئے پولیس کی طرف سے شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے انڈسٹری کے ساتھ کریانہ سٹورز میں شام پانچ بجے تک‘ میڈیکل سٹورز کو 24گھنٹے کھلے رکھنے اور ریسٹورنٹس کو ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن سید علی رضا کی طرف سے باقاعدہ ایس او پیز بھی جاری کیا گیا جس کے تحت فیصل آبادپولیس کی طرف سے صرف ڈبل سواری پابندی پر کارروائی کرنا قانونی طور پر جائز ہے لیکن شام پانچ بجے کے بعد بھی اگر کوئی شہری میڈیسن لینے نکلے‘ دودھ لینے یا کسی اور مجبوری کے تحت گھر سے موٹر سائیکل پر سنگل سوار ہے تو اس کو فیصل آباد پولیس کی طرف سے لگائے گئے ناکوں پر روک لیا جاتاہے اور ان شہریوں کی موٹر سائیکل بند کر دی جاتی ہے جس پر ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء لینے نکلنے والے شہری بالآخر موٹر سائیکل بند کروا کر ذلیل و خوار ہوتے ہوئے گھروں کو پہنچ رہے ہیں۔
سنگل سوار

مزید :

صفحہ آخر -