بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (آن لائن)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا اور ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہے،عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ حمزہ جس کو معطل یا ذمہ داری دینا چاہے دے سکتی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی بھی بانی نے حمایت کی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکلا رہنماءعالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے،اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور کے پولیس ناکے پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج جاری ہے جس دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین اور 4 کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔تحویل میں لیے گئے افراد میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت اعوان بھی شامل ہیں ۔