”موسم کی خرابی ہے یا پھر۔۔۔“ شہباز شریف کے اسلام آباد نہ پہنچنے پر عمر چیمہ نے ’خطرناک‘ بات کہہ دی، جان کر نواز شریف بھی حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سامنے احتجاج جاری ہے۔
اس احتجاج میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی اپوزیشن رہنماءموجود ہیں تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اس احتجاج میں شریک ہونے کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچ سکے۔
شہباز شریف کے اسلام آباد نہ پہنچنے کی وجہ خرابی موسم کو قرار دیا گیا اور مسلم مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف موسم خراب ہونے کے باعث اسلام آباد نہیں پہنچ سکے تاہم معروف صحافی عمر چیمہ نے اس پر ایسی بات کہہ دی ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
عمر چیمہ نے مریم اورنگزیب کے بیان پر یک جملہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ”موسم کی خرابی یا نیت کی خرابی؟؟؟“ عمر چیمہ کی اس ٹویٹ کے بعد مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور دونوں جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
موسم کی خرابی یا نیت کی؟ https://t.co/dG4tDGcgG7
— Umar Cheema (@UmarCheema1) August 8, 2018