ریلوے سٹیشن لاہور کی گھڑیاں  بند ہونے پر سٹیشن منیجر معطل 

ریلوے سٹیشن لاہور کی گھڑیاں  بند ہونے پر سٹیشن منیجر معطل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل منیجر ریلوے دوست علی لغاری نے ریلوے سٹیشن کی گھڑیاں بند ہونے پر سٹیشن منیجر لاہور کو معطل کر دیا  جنرل منیجر نے ریلوے سٹیشن پر 1836ء سے لگی دو گھڑیاں بند دیکھ کر نوٹس لیا سٹیشن منیجر یونس بھٹی کو لاہور ڈویڑن اٹیچ کر دیا گیا ہے اب اے ٹی او لاہور ڈویژن سیدہ مرضیہ زہرہ بتول کو سٹیشن منیجر لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیا۔گریڈ 17 کی اے ٹی او نے سٹیشن منیجر لاہور کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے ذرائع کے مطابق ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون افسر کو سٹیشن منیجر کا چارج سونپا گیا ہے۔
گھڑیاں بند 
 

مزید :

صفحہ آخر -