سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدتوسیع

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدتوسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 اگست تک توسیع کردی، عدالت نے ملزم احد خان چیمہ کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے حکم دیتے ہوئے مزید 3 گواہوں کو بھی طلب کرلیاہے،گزشتہ روز ملزم احدخان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، گزشتہ روز عدالت میں نیب کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا، اس کیس میں احد خان چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،نیب کے مطابق احد خان چیمہ پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
ہے، احد چیمہ نے اربوں روپے کے ناجائز اور بے نامی جائیدادیں بنائیں، ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔
مزید توسیع