کراچی میں 3 بچوں کی ماں نے خود کشی کرلی

کراچی میں 3 بچوں کی ماں نے خود کشی کرلی
کراچی میں 3 بچوں کی ماں نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیکسن بھٹہ ولیج تاشقن کالونی میں واقع گھر میں 3 بچوں کی ماں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کے علاقے بھٹہ ولیج تاشقن کالونی صبحان اللہ مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کی گئی۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق خاتون کی شناخت 45 سالہ شکیلا زوجہ ممتاز علی کے نام سے کی گئی جو 3 بچوں کی ماں تھی۔ایس ایچ او جیکسن مٹھل شر کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے سسر کے پستول سے خود کو گولی ماری، خاتون کا سسر گاؤں گیا ہوا تھا جبکہ پستول کمرے میں رکھی ہوئی تھی۔خاتون کے اہلخانہ کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور پہلے بھی زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کر چکی تھی۔اہلخانہ کے مطابق خاتون نے خود کشی کی ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔