محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن استعمال کر کے درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکروں سے  لاکھوں روپے لوٹے جانے کا انکشاف

محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن استعمال کر کے درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکروں سے  ...
محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن استعمال کر کے درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکروں سے  لاکھوں روپے لوٹے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن استعمال کر کے ضلع گوجرانوالہ کی درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکروں کو عمرہ کا لالچ دے کر لاکھوں روپے لوٹ لئے ۔100ایل ایچ وی کو محکمہ صحت کی ہیلپ لائن 1034 سے کال کرکے سکیورٹی کی مد میں رقم جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ڈیڑھ درجن کے قریب ہیلتھ ورکروں نے فی کس 70 ہزارروپے تک ایزی پیسہ کروائے ۔دھوکا دہی سامنے آنے پر لیڈی ہیلتھ ورکروں نے شدید احتجاج کیا اور نوسر بازوں کو گرفتارکرنے کامطالبہ کیا ۔ ایف آئی اے گوجرانوالا کے سائبر کرائم ونگ تحقیقات شروع کر دی۔کچھ افراد نے محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن 1034سے وزیرآبادسمیت ضلع گوجرانوالہ کی 100سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکروں کو فون کال کی۔ نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر شہناز کی زیر قیادت ہیلتھ ورکروں نے گذشتہ روز سول ہسپتال وزیرآباد کے سامنے احتجاج کیا اور محکمہ صحت کے نام پر لوٹ مار کرنے والے ملزموں کو گرفتار کرنے اور متاثرین کی داد رسی کا مطالبہ کیا۔