چرسی دلہن، سہاگ رات پر دلہن نے منہ دکھائی میں بیئر اور چرس مانگ لی، ہنگامہ برپا ہوگیا

چرسی دلہن، سہاگ رات پر دلہن نے منہ دکھائی میں بیئر اور چرس مانگ لی، ہنگامہ ...
چرسی دلہن، سہاگ رات پر دلہن نے منہ دکھائی میں بیئر اور چرس مانگ لی، ہنگامہ برپا ہوگیا
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست  اتر پردیش کے سہارنپور  میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی سہاگ رات کے دوران دلہن کی غیر معمولی مانگوں نے دونوں خاندانوں کے درمیان تنازع کو جنم دیا جس کے بعد معاملہ مقامی پولیس تک جا پہنچا۔

دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ روایت کے مطابق ہونے والی "منہ  دکھائی" کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ دلہن نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے بیئر، چرس اور بکرے کے گوشت کی فرمائش کر دی۔ شوہر نے ابتدائی طور پر بیئر کی مانگ پوری کر دی لیکن جب دلہن نے دیگر اشیاء پر اصرار کیا تو معاملہ بگڑ گیا۔

دلہن کی مانگوں سے پریشان ہو کر دولہا نے اپنے اہل خانہ کو اعتماد میں لیا۔ دولہے کے خاندان نے دلہن کی ان مانگوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں خاندان پولیس سٹیشن پہنچے، جہاں معاملے پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ کونسلنگ کے دوران دولہے کے خاندان نے حیرت انگیز دعویٰ کیا کہ دلہن عورت نہیں بلکہ تیسری جنس سے تعلق رکھتی ہے۔ اس الزام نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔
ڈرامائی حالات کے باوجود، کسی بھی فریق نے رسمی شکایت درج نہیں کرائی۔ پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت کروا کر معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی۔ پولیس کی مداخلت کے بعد دونوں خاندانوں نے سٹیشن سے روانہ ہو کر ذاتی طور پر مسئلے کو حل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اگرچہ معاملے پر کشیدگی برقرار ہے، لیکن کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، اور دولہے کا خاندان اپنے طور پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 
 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -