ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 مشکلات بحکم اللہ مسلسل کم ہو رہی ہیں بس آپ کی مکمل توجہ درکار ہے اگر آپ نے اپنی خصوصی توجہ دی تو تیزی سے ہر مسئلہ حل ہوتا جائے گا اور سکون نصیب ہوگا۔
 
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 چند پر قوت ستاروں کی پاور مل رہی ہے مگر آپ کی توجہ اب بھی ماضی کے معاملات کی طرف ہے۔ ان سے باہر نکلیں اور اپنے حصے کی خوشیاں سمیٹ لیں آج اچھا موق ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 آپ ہر روز ایک مشکل سے نکل رہے ہیں اور سر سے بڑے بڑے بوجھ بھی اتر رہے ہیں اس وقت قدرت آپ پر مہربان ہے اب اچھے وقت کو ہاتھوں سے مت جانے دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 آج بھی ایک اہم کام میں کامیابی حاصل ہو گی کافی دنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اب اس کامیابی کے قریب پہنچ چکے ہیں آج کا دن پیسہ بھی دلا سکتا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 جو لوگ کسی قانونی جھگڑے یا مقدمے انکوائری کا شکار ہیں وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے آج سے ہی ان کو اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی ان شاءاللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آپ کی ایک کوشش بڑی کامیابی دلا سکتی ہے جس بھی طرح ممکن ہو سکے آج ساری توجہ اپنے کام پر دینی ہے تاکہ صورت حال سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے خیال رہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آپ کی نیت صاف رہی تو آپ کو اپنے کاموں میں آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جس راستے کی طرف جانا چاہتے ہیں اس کے بارے میں ابھی تھوڑا انتظار کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 جو لوگ اپنی مرضی کر رہے ہیں اور حق اور ناجائز میں فرق محسوس نہیں کر رہے ہیں وہ خود سے زیادتی کر رہے ہیں آج کا دن آپ کی الجھن کو ختم کرے گا اگر حق میں رہے تو۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 جن لوگوں نے اپنے لئے نیا راستہ تلاش کر لیا ہے وہ شاید ٹھیک ہیں مگر آپ کو چاہئے کہ جو کام بھی کریں اس کی کانوں کان کسی کو خبر بھی نہ ہو ورنہ مسئلے میں آ جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 آپ بس اللہ پاک کو راضی رکھیں سیدھے راستے پر چلیں اللہ مدد فرمائیں گے غیبی مدد ضرور ملے گی اور دشمن بھی دور ہوں گے لیکن نماز کو پکڑنا بے حد ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 کاروباری معاملات میں بہتری آ رہی ہے آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اس میں کامیابی حاصل ہو گی اور رکاوٹیں ان شاءاللہ بڑی تیزی سے خود بخود دور ہو جائیں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 استخارے سے مدد لیں زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں اس وقت آپ کو کسی غیر اور اپنے دونوں سے دور رہنے اور راز سینے میں رکھنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔