عمرکوٹ میں یوم آزادی منانے کیلیے تمام انتظامات کیے جائیں: ڈپٹی کمشنر کی افسران کو ہدایت

عمرکوٹ میں یوم آزادی منانے کیلیے تمام انتظامات کیے جائیں: ڈپٹی کمشنر کی ...
عمرکوٹ میں یوم آزادی منانے کیلیے تمام انتظامات کیے جائیں: ڈپٹی کمشنر کی افسران کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے) ڈپٹی کمشنر   نوید الرحمٰن لاڑک نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست یوم آزادی منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ  ضلع کے تمام شہروں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارات پر چراغاں کرنے اور قومی پرچم سے روشناس کیا جائے، انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ نماز فجر کے دوران اپنے ملک کی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی کے لیے دعائیں کریں۔

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز اور دیگر منسلک محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات سے قبل شہروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔  اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو اور پتھورو سنجے کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر ایسرداس، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، نادرا انچارج عمرکوٹ نور محمد بھنبھڑو، پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عبد الحمید میمن  سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔