حکومت کے پاس صرف2مہینے کا وقت ہے،عمران خان کی پیش گوئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پیش گوئی کی ہے کہ حکومت کے پاس صرف2مہینے کا وقت ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا،جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں حکومت کے پاس صرف2مہینے کا وقت ہے۔ان کاکہناتھا کہ حکومت دلدل میں پھنستی جا رہی ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آ رہی،میرے پاس بہت وقت ہے ان کے پاس وقت ختم ہورہا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ اگر موجودہ حکومت کی زیرنگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے۔