راشد محمود سومرو خوابوں کی دنیا سے باہر نکلیں ،امتیاز احمد شیخ

راشد محمود سومرو خوابوں کی دنیا سے باہر نکلیں ،امتیاز احمد شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سند ھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ راشد محمود سومرو خوابوں کی دنیا سے باہر نکلیں ۔بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ کرنے سے پہلے وہ شکار پور میں ہمار ے مدمقابل آئیں ۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری ملک بھر میں پیپلزپارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی کررہے ہیں۔بلاول بھٹو کی پنجاب میں سرگرمیوں کے باعث عوام میں بڑا جوش وخروش پایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کئی گئی قانون سازی اسلامی قوانین کے منافی نہیں ہے ۔اگر اس قانون پرکسی کو تحفظات ہیں تو اس پر بات چیت کی جاسکتی ہے ۔سندھ اسمبلی کو قانون سازی کرنے کا اختیار حاصل ہے اقلیتوں کا بل متفقہ طور پر منظور کیاگیاتھا ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنما راشد محمود سومرو خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری سے مقابلہ کرنے سے پہلے سے وہ شکار پور میں آکر ہم سے مقابلہ کریں ۔