کوڑا فروخت نہ ہونے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ڈیڑھ کروڑ کا خسارہ

کوڑا فروخت نہ ہونے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ڈیڑھ کروڑ کا خسارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار)ملتان شہر کا کوڑا خرید کرنے والی نجی سیمنٹ کمپنی کے پلانٹ کی سالانہ مرمت کا سلسلہ طول پکڑ گیا ہے تقریب 2ماہ سے کوڑا فروخت نہ ہونے سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے ملتان شہر کا کوڑا فروخت کرنے کیلئے نجی سیمنٹ کمپنی کے ساتھ 51روپے فی ٹن کوڑا اور 500روپے فی ٹن کوڑا کی پلانٹ تک فراہمی کا کرایہ کا معاہدہ طے ہے اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیمنٹ کمپنی کے موضع لابر میں واقع لینڈ فل سائٹ کا پلانٹ پر ماہانہ 70لاکھ روپے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
سے زائد کا کوڑا فروخت کرتی ہے بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ کمپنی پچھلے چند سالوں سے تیل کی قیمتیں کم ہونے پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو معاہدے میں قیمتوں پر نظر ثانی کی استدعا کر چکی ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی بندش معمول کے مطابق ہے اور 15دسمبر سے کوڑا کی دوبارہ فروخت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔