مہمند ایجنسی بے روزگار میڈیکل ڈپلومہ ہولڈرز کا 45بھرتیوں کیخلاف ایکشن

مہمند ایجنسی بے روزگار میڈیکل ڈپلومہ ہولڈرز کا 45بھرتیوں کیخلاف ایکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، بے روز گار میڈیکل ڈپلومہ ہولڈرز کا محکمہ صحت میں 45 غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ایکشن لینے کا خیر مقدم۔ ذمہ دار حکام نے مقامی ڈپلومہ ہولڈرز کو نظر انداز کر کے اشتہار اور این ٹی ایس ٹیسٹ کے بغیر من پسند افراد کو بھرتی کر لئے۔ بے روزگار پیرا میڈیکل کی شکایت پر گورنر سیکرٹریٹ اور پی اے مہمند نے نوٹس لیکر انکوائری قائم کی ہے۔ جس سے انصاف کی اُمید پیدا ہوئی ہے۔ جعلی ڈومیسائل اور سفارش پر کی گئی بھرتی کالعدم قرار دیکر مقامی جوانوں کو ملازمتیں دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی کے مختلف تحصیلوں سے تعلیق رکھنے والے میڈیکل ڈپلومہ ہولڈر پیرا میڈیکل کے بے روزگار جوانوں بخت زادہ، لعل شیر خان، حضرت علی شاہ، انور شاہ، حیات خان، مبارک شاہ و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں محکمہ صحت نے کمائی اور کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگ اہلیت کے باوجود بھرتیوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ محکمہ صحت نے ملازمین کی بھرتی میں من پسند اور رشوت و سفارش سے اشتہار اور این ٹی ایس ٹیسٹ کے بغیر نامزدگیاں کی ہے۔ جو کہ ان کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے۔ محکمہ صحت کی ان بھریتوں کے خلاف شکایت پر گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا اور اے سی ایس فاٹا فدا وزیر نے ایکشن لیکر گورنر انسپکشن ٹیم بھیجوایا اور بھرتی کے خلاف انکوائری تشکیل دی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے بھی ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انکوائری کے ذریعے غیر قانونی طور پر ملازمت حاصل کرنے والوں کو فارغ کر کے دوبارہ میرٹ کے مطابق مذکورہ پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائے ۔ انہوں نے بھر پور تعاون پر محکمہ صحت فاٹا کا بھی شکریہ ادا کیا اور انکوائری طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔