ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ان دنوں جس بھی قسم کی مشکلات کا شکار ہیں وہ زیادہ تر آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے، اپنے معاملات کو اچھی طرح چیک کریں جہاں خرابیاں ہوئی ہیں ان کی اللہ سے توبہ کریں۔ اسی سے صورتِ حال بحکم اللہ آپ کے لئے بہتر ہونا شروع ہو جائے گی اور جس قسم کی رکاوٹوں کا سامنا ہے، وہ بھی انشاءاللہ دور ہو سکیں گی۔ نماز کے لئے بھی وقت نکالا کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اپنے جس حق کے لئے عرصہ دراز سے پریشان چلے آ رہے ہیں، اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ جلد آپ کو مل جائے گا اور جن رکاوٹوں کا سامنا ہے وہ بھی دور ہو سکیں گی۔ ان دنوں روزگار پر جس قدر ممکن ہو توجہ دیں اور کوشش کریں کہ تمام فضول کام فوری طور پر بند کر دیں۔ خاص طور پر اپنے دل لگی جیسے معاملات کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
چھوٹی موٹی باتوں سے ہرگز پریشان نہ ہوا کریں، اللہ ہے نا، جو ہمیں ہر مشکل سے نکال دے گا، جس طرح ماضی میں اس نے ہم پر مہربانیوں کی بارش کی ہے، اب بھی انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا اور جس بات نے دل میں جگہ بنا لی تھی، آپ اس کو بھول جائیں اور معاف کر دیں سب کو۔ پھر آپ کے لئے بھی راستے کھل جائیں گے، بالکل فکر مند نہ ہوں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت پیشہ افراد جن معاملات کو لے کر پریشان ہیں وہ سب پریشانیاں عارضی ثابت ہوں گی۔ انشاءاللہ بہت جلد وہ ہر قسم کی مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جن لوگوں کی وجہ سے زندگی تنگ تھی،وہ بھی زندگی سے نکل سکتے ہیں۔ خود کو مضبوط کریں اور اب چند اہم فیصلے لینے کا وقت آ گیا ہے۔ قدم اٹھائیں گے تو ضرور کامیابی ملے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب بحکم اللہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ بالکل پریشان نہ ہوں ماضی میں جو ہو چکا اس کو بھول جائیں، صرف آنے والے کل پر نظر رکھیں اور اس کی فکر کریں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے کسی خاص قسم کی کوشش میں لگے ہوئے تھے، وہ اب امید ہے کہ کوئی بڑی خوشخبری سن سکیں گے اور جن لوگوں نے تبدیلی کرنی ہے وہ ابھی انتظار کرلیں تو بہتر ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ بیماری بندش جادوٹونہ یا کسی بھی قسم کی پریشانی کا شکار ہیں، وہ انشاءاللہ اس میں سے نکلنے میں ضرور کامیاب ہوں گے،ابھی خوشی کی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی۔ ان دنوں گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی ختم ہو سکے گی۔ البتہ شاید کچھ اپنوں سے ہمیشہ کے لئے بھی جدائی ہو جائے۔ اپنے ذہن کو اس کے لئے ہر صورت تیار بھی رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا معاملہ زیادہ بہتر نہیں ہے۔ آپ علاج ضرور کریں لیکن صدقہ بھی دیں،اس طرح جلد اس مشکل سے نکل آئیں گے۔ معدے آنکھوں، پٹھوں اور دانتوں کے امراض نے تنگ کیا ہوہے۔ آپ بس صبر سے چلیں،اب مسئلہ ہوا ہے تو ٹھیک ہونے میں چند دن تو لگیں گے۔ اس وقت اللہ نے چاہا تو غیبی انداز سے آپ کی ضرورتیں پوری ہوتی رہیں گی۔ خود مشاہدہ کریں گے، انشاءاللہ
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے اب چل کر جانے سے مسئلہ حل ہوگا تو ضرور جائیں کسی بھی بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ ان دنوں جھک جانے سے بات بن سکتی ہے تو ایسا کرلیں۔ چونکہ اب اگر رشتے ٹوٹے تو پھر شاید برسوں میں بھی نہ جڑ پائیں۔ جو لوگ غصہ قابو میں رکھ کر چلیں گے وہ کامیاب ہیں۔ خواہشمند افراد کے رشتے و غیرہ کا مسئلہ بھی اللہ نے چاہا تو حل ہو جائے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کس کام میں پڑ گئے ہیں۔ آپ تو ایسے نہیں تھے۔ اپنے دل و دماغ کو قابو میں رکھیں تو بہتر ہے۔ ورنہ مسئلے بڑھ جائیں گے، بدنامی الگ سے ہوگی اور ہاتھ بھی کچھ نہیں آئے گا۔ ان دنوں تمام غیر شرعی اور غیر ضروری کاموں سے باز آ جائیں۔ جو لوگ کسی بھی قسم کے بڑے فیصلے کرنے کے چکر میں ہیں وہ ابھی صبر سے کام لیں۔ ایسا کرنا شاید ابھی مناسب دکھائی نہیں دیتا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ جب مددگار ہے تو پھرپریشانی کیسی، ماضی میں بھی آپ جب جب پریشانیوں اور مشکلات کا شکار ہوئے ہیں، اللہ نے آپ کی مدد کی اور اب بھی ایسا ہی ہوگا، فکر نہ کریں مگر آپ بھی اپنے معاملات کو سیدھا رکھیں، زیادہ فکر ایسی بات کی ہے کہ اب اس عمر میں غلطیاں بہت زیادہ ہو رہی ہیں جو اپنے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والی بات ہوگی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں سے رابطے ٹوٹے برسوں ہو گئے ہیں، امید تو ہے کہ اب کوئی بہانہ ایسا بنے گا کہ دوبارہ تعلقات بحال کرنے کا موقع ملے گا اور جس بھی طرح سے ہو آپ بھی نرم ہو جائیں۔ یہ وقت کی ضرورت بھی ہے اور حقوق العباد میں اللہ کی طرف سے حکم بھی ، آنے والے دن میرے اللہ نے چاہا تو ضرور اچھے ہوں گے۔امید ہے کہ اسی ہفتے خوشخبری مل جائے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
انشاءاللہ جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہوگی اس کا بندوبست ہو جائے گا ،پریشان نہ ہوں،اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، اس نے ہمیشہ آپ کے لئے اچھے اسباب ہی پیدا فرمائے ہیں، اب بھی ایسا ہو سکتاہے اور گھر میں جو کشیدگی عرصہ دراز سے چلتی آرہی تھی وہ بھی انشاءاللہ ختم ہو گی۔ برسوں سے بچھڑے ہوئے لوگوں کے، اب دوبارہ زندگی میں آنے کے اشارے مل رہے ہےں۔