بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری کردیا

بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری کردیا
بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری کردیا
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران جو شامی تنازع کے دوران بشار الاسد کا ایک اہم حلیف رہا ہے، نے کہا ہے کہ اسے دمشق میں بشارالاسد کے زوال کے بعد بھی شام کے ساتھ "دوستانہ" تعلقات جاری رہنے کی توقع ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور شام میں بسنے والی دونوں اقوام کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ان کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور ایران  یہ توقع رکھتا ہے کہ یہ تعلقات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

العربیہ کے مطابق ایران نے خانہ جنگی کے دوران بشارالاسد کی حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور مدد فراہم کی اور ہزاروں جنگجو تعینات کیے۔ شامی تنازعہ 2011 میں اس وقت شروع ہوا جب پرامن احتجاج کو حکومت کی جانب سے شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ایک تباہ کن خانہ جنگی کا آغاز ہوا۔ شام کی خانہ جنگی کو 21 ویں صدی کا سب سے بدترین تنازعہ سمجھا جاتا ہے جس میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ جانیں گنواچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن فورسز نے 27 نومبر کو فوجی مہم کا آغاز کیا اور وہ انتہائی تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے چلے گئے۔ اپوزیشن فورسز نے اہم شہروں پر قبضے کے بعد اتوار کے روز دارالحکومت دمشق پر بھی قبضہ کرلیا ۔ بشارالاسد باغیوں کے دمشق میں داخلے کے ساتھ ہی بیرون ملک فرار ہوگئے۔