" یہ ایک لڑکی ہے جس کے بالوں کا رنگ تمہارے جیسا ہے" اپنی بیٹی کو مار کر بوائے فرینڈ کو میسج کرنے والی لڑکی کی کہانی

" یہ ایک لڑکی ہے جس کے بالوں کا رنگ تمہارے جیسا ہے" اپنی بیٹی کو مار کر بوائے ...
سورس: Sherrif Department

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست اوہائیو میں ایک نوجوان لڑکی نے اپنا حمل چھپائے رکھا، اپنے باتھ روم میں بچی کو جنم دیا اور پھر اسے قتل کردیا۔ ایمل ویور نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو میسج کیا کہ یہ ایک لڑکی تھی جس کے بال تمہارے جیسے تھے، میں کوئی بچہ نہیں چاہتی اور میں نے اس کو ٹھکانے لگادیا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق واقعے کے وقت ایمل ویور کی عمر 21 سال تھی ۔ اس نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ایک بن بیگ میں ڈال کر پھینک دیا جسے بعد میں مسکنگم یونیورسٹی کے طلباء نے دریافت کیا۔ بچی کو پھینکنے کے بعد ایمل میکڈونلڈز گئی لیکن جب وہ واپس آئی تو تب تک پولیس آچکی تھی جس نے اسے گرفتار کرلیا۔ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ بچی، جس کا بعد میں ایڈیسن نام رکھا گیا، دم گھٹنے سے موت کا شکار ہوئی تھی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ایمل اپنے حمل کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں تھی اور معمول کی زندگی گزار رہی تھی، شراب پی رہی تھی، چرس پی رہی تھی اور یہاں تک کہ ڈوج بال ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے رہی تھی، کیونکہ وہ بچے کو رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔
بچے کی موت 2015 میں ہوئی اور 2016 میں ایمل کو سنگین قتل، لاش کے ساتھ بدسلوکی اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں قصوروار قرار دیا گیا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ سنہ 2022 میں اس مقدمے کو دوبارہ کھولا گیا ۔ نومبر 2023 میں ویور کو 20 سال بعد پیرول کی اجازت کے ساتھ عمر قید کی سزا دوبارہ سنائی گئی۔ وہ 2035 میں پیرول کے لیے اہل ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -