آج اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

آج اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے: ...
آج اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ترجمان غلام مرتضیٰ کے مطابق آئندہ 2روز کے دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کالام میں 01ملی میٹر بارش اور استور میں02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی10، پاراچنارمنفی08، استور منفی 07، قلات، گوپس، چترال منفی06، کالام، دروش، مالم جبہ منفی04، بگروٹ، دیر منفی03، ژوب منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -